آج کل کمپیوٹرز سے زیادہ فونز میں موجود میموری کارڈز وائرسز کا شکار ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کسی وائرس زدہ کمپیوٹر سے فون کو کنیکٹ کرنا ہے۔ وائرس جو پہلے ہی کمپیوٹر پر موجود ہوتا ہے وہ فوراً میموری کارڈ کو بھی انفیکٹڈ کر دیتا ہے۔ میموری کارڈ میں وائرس داخل ہوتے ہی یہ سب سے پہلے اس میں موجود تمام فولڈرز کو پوشیدہ یعنی hidden کر دیتا ہے اور فولڈرز کے شارٹ کٹس بنا دیتا ہے جو بنیادی طور پر وائرس کی اپنی فائلز
ہوتی ہیں۔ یہ وائرس آج کل بہت عام ہے۔
میموری کارڈ کو اس وائرس سے صاف کرنا بہت آسان ہے۔ میموری کارڈ کو کارڈ ریڈر کی مدد سے کسی ایسے پی سی سے کنیکٹ کریں جس میں اپ ڈیٹڈ اینٹی وائرس انسٹال ہو۔ اس وائرس کی تصدیق کے لیے پہلے hidden فائلز شو کر کے دیکھ لیں۔ فائلز شو ہوتے ہی آپ دیکھیں گے کہ اصل فولڈرز موجود ہیں جب کہ دکھائی دینے والے تمام فولڈرز اصل فولڈرز کے شارٹ کٹس کی صورت میں موجود ہیں۔ اب اس کارڈ کو اینٹی وائرس سے مکمل اسکین کریں۔ اینٹی وائرس اس میں موجود تمام شارٹ کٹس کو ڈیلیٹ کر دے گا۔ اب چونکہ میموری کارڈ کے اصل فولڈرز پوشیدہ ہیں تو انھیں سامنے لانے کے لیے کمانڈ پرامپٹ میں یہ کمانڈ استعمال کریں
کمانڈ پرامپٹ میں یہ کمانڈ استعمال کریں:
attrib -h -r -s /s /d f:\*.*
F کی جگہ میموری کارڈ کا ڈرائیو لیٹر ٹائپ کریں۔ یہ کمانڈ ٹائپ کرنے کے بعد انٹر پریس کر دیں۔ تمام پوشیدہ فولڈرز واپس اصلی
حالت میں آجائیں گے۔ یہ کام کرنے کے لیے آپ ایک .bat فائل بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے نوٹ پیڈ میں درج ذیل کوڈ ٹائپ کریں
@echo off attrib -h -r -s /s /d f:\*.*